4 ستمبر، 2026، 2:45 PM

ایران کب تک جارح کو جواب دینے کا انتظار کرے؟ عراقچی کا اردن کے ہم منصب کو جواب

ایران کب تک جارح کو جواب دینے کا انتظار کرے؟ عراقچی کا اردن کے ہم منصب کو جواب

ایرانی وزیر خارجہ کا اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران اپنی حاکمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ایران آخر کب تک ایسے جارح کو جواب دینے کا انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی ایران کی حاکمیت کا خیال کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ اردن کے وزیر خارجہ کے خیال میں ایران کو کب تک انتظار کرنا چاہیے تاکہ وہ ایسے حملہ آور کو جواب دے جو خطے کے ممالک کی خودمختاری اور ایران کی خودمختاری دونوں کی خلاف ورزی کرتا ہے؟

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس حقیقت سے واقعی لاعلم ہیں کہ امریکہ کے ابتدائی حملوں میں عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری راستوں کو استعمال کیا گیا، جن کے نتیجے میں بے گناہ ایرانی شہری جاں بحق ہوئے۔

عراقچی کے مطابق، ایران اپنے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

News ID 1941120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha